حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی شہریوں کے ریونیو مسائل حل کرنیکی ہدایت

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی شہریوں  کے ریونیو مسائل حل کرنیکی ہدایت

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کے ریونیو مسائل کے حل کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات دئیے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،ایس ڈی ای او پیرا سمیت محکمہ ریونیو ،اراضی ریکارڈ سنٹرکے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں