ہیڈ بمبانوالہ تا ڈسکہ روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع ہو گئی

 ہیڈ بمبانوالہ تا ڈسکہ روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع ہو گئی

ہیڈ بمبانوالہ(نامہ نگار )ہیڈ بمبانوالہ تا ڈسکہ روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع ہو گئی ۔

 روزنامہ دنیا نے چند روز قبل نشاندہی کی تھی کہ گزشتہ سال جون میں مکمل کیے جانے والا یہ منصوبہ مختلف انتظامی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو گیا تھا، فنڈز کی فراہمی اور دیگر رکاوٹوں کے باعث منصوبہ مسلسل التوا کا شکار رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اب متعلقہ حکام کی جانب سے تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ تیز کر دی گئی ہیں اور مشینری بھی سائٹ پر پہنچا دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ علاقہ مکینوں اور تاجروں نے کام کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں