جلالپور جٹاں: ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھاد ئیے ، لڑائی جھگڑے معمول
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ،
ٹرانسپورٹر زکے ساتھ چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے کرایوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کر دیا ، جلالپور جٹاں سے لاہور کا کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1200 روپے کر دیا گیار کشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مسلسل اور ہوشربا اضافے کے باعث پرانے کرایوں پر گزارا ممکن نہیں رہا، اس لیے مجبوراًکرایوں میں اضافہ کرنا پڑا ۔