عرفان مہدی بدہوکالس پیپلزپارٹی کسان ونگ گجرات کے صدر مقرر
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے صدر چودھری ضیا محی الدین نے علاقہ کے معروف زمیندار عرفان مہدی بدہوکالس کو پیپلزپارٹی کسان ونگ کاضلعی صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا،
گزشتہ روز تقریب کے دوران انہیں نوٹیفکیشن دیاگیا ۔ضیا محی الدین نے امید ظاہر کی کہ عرفان مہدی بدہوکالس اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے اداکرتے ہوئے گجرات کے کسانوں کے کھاد،بیج ،بجلی،ڈیزل کے مسائل حل کرانے کیلئے بھرپورکرداراداکریں گے ۔