ڈسکہ :لٹکتے تاروں سے کرنٹ لگ گیا ، کمسن بچی جھلس گئی

ڈسکہ :لٹکتے تاروں سے کرنٹ لگ گیا ، کمسن بچی جھلس گئی

6 سالہ عنزہ چچا کے گھر آ ئی تھی ، چھت پر کھیلتے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئی بچی تشویشناک حالت میں لاہور منتقل، شہریوں کا تاریں درست کرنے کا مطالبہ

ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گلی محلوں میں لٹکتے ہائی وولٹیج تار ایک اور معصوم جان کیلئے خطرہ بن گئے ، 6 سالہ عنزہ گوجرہ سے ڈسکہ کلاں چچا کے گھر آئی ہوئی تھی، چھت پر کھیلتے ہوئے اچانک ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئی، واقعہ کے نتیجے میں بچی کو شدید کرنٹ لگا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور اس کا ہاتھ بھی بری طرح متاثر ہوا، عینی شاہدین کے مطابق بچی گیند پکڑنے کیلئے چھت پر گئی تھی کہ قریب سے گزرنے والے خطرناک تاروں کی زد میں آ گئی ،بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کے لٹکتے تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور گلی محلوں میں موجود خطرناک تاروں کو ہٹایا جائے تاکہ آئندہ کسی قیمتی جان کا نقصان نہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں