وزیرآباد:فرائض میں غفلت اور حکم عدولی پر 4 خواتین اساتذہ معطل
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وزیرآباد (زنانہ) سیماب کرن نے فرائض میں غفلت اور حکم عدولی پر 4 خواتین اساتذہ کو معطل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کو امتحانات کی ڈیوٹی نہ دینے پر معطل کیا گیا اور انہیں انکوائری تک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھونکل کی ہیڈ مسٹریس کے پاس حاضر ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، انکوائری پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کی جائے گی ۔معطل اساتذہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چیمہ کالونی وزیرآباد سے آمنہ طاہرہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موتی بازار وزیرآباد سے فرح اسلام،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وڈالہ چیمہ سے کلثوم اختر اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ابو الفتح والی وزیرآباد سے یاسمین الہ داد شامل ہیں۔