طلبہ و طالبات کو آسانیاں فراہم کرنا حکومتی ترجیح :وقار چیمہ

طلبہ و طالبات کو آسانیاں فراہم کرنا حکومتی ترجیح :وقار چیمہ

جہالت ہر برائی کی جڑ ،بچوں کو کو علم کے زیور سے ہمکنار کرکے ختم کیا جاسکتا :بابو شعیب

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کو پہلی ترجیح دے رہی ہیں،بہترین تعلیم کی فراہمی اور طلبا وطالبات کیلئے آسانیاں فراہم کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے وقار چیمہ اور سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نظام آباد کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل ناہید انور،کرنل (ر)وقار انور شیخ،سٹی ایجوکیشن کمیٹی،اصلاحی کمیٹی برائے تعمیر وترقی کے عہدیدار میاں عبد الحمید،محمد اسلم بھٹہ،سیٹھ محمد رفیع،ڈائریکٹرچودھری رائس ملز قیصر مصطفی، پروفیسر حافظ منیر احمد،پروفیسر ظہیر احمد،پروفیسر مبشر کھوکھر،ہیڈ ماسٹر عبد الوحید مغل،سیٹھ ندیم،ابرار احمد،ضلعی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن)وقار احمد چیمہ، سماجی شخصیت عدیل کھوکھر،شہباز احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔وقار احمد چیمہ نے میٹرک میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو10ہزار اور دوسری،تیسری،چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں 5ہزار روپے فی کس تقسیم کئے ۔مقررین نے کہا کہ جہالت ہر برائی کی جڑ ہے جسے نونہالان قوم کو علم کے زیور سے ہمکنار کرکے ختم کیا جاسکتا ہے ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد علم کا نور پھیلانا ہے تاکہ گھر گھر میں علم کا چراغ روشن ہو،اساتذہ طلبا کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں