پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل:خرم دستگیر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت اقلیتوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جنگ لڑی،مسلم لیگ ن کی حکومت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ایسٹر مسیحی برادری کیلئے بہت اہم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچا فتومنڈ میں ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کیساتھ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کاشف صابر خان،عزیز کھوکھر،ہمایوں فیاض بٹ،ناصر محمود کھوکھر،یاسر اسلم بٹ،آصف مغل و دیگر بھی موجود تھے ۔