وزیرآباد:بے قابو ٹریکٹر ٹرالی سے چھلانگ لگانے والا ٹائروں تلے کچلا گیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریکٹر ٹرالی کے بے قابو ہونے سے ٹرالی پر سوار شخص بچنے کی کوشش میں چھلانگ لگا نے کے با عث ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کی زد میں آکر جاں بحق ،ہو گیا ۔
وزیرآباد کے علاقہ بھٹی کے کا رہائشی 50 سالہ سجاد یوسف گجر بھینسوں کا چارہ لانے والی ٹرالی پر سوار تھا کہ حیدر کالونی نالہ پلکھو اندرون جی ٹی روڈ کے قریب واقع نالہ پلکھو کی ڈھلوان پر ڈرائیور سے رفتار پر قابو نہ رکھ پانے سے سجاد نامی شخص حادثہ سے بچنے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی سے چھلانگ لگا بیٹھا لیکن بدقسمتی سے وہ ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آ گیا ، حادثہ کے بعد پولیس تھانہ صدر وزیرآباد موقع پر پہنچ گئی، لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔