حکومت معاشی استحکام کیلئے دانشمندانہ فیصلے کر رہی :پرنس ندیم ڈار
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )موجودہ ایران اسرائیلی جنگی حالات میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے حکومت انتہائی دانشمندی سے فیصلے کر رہی ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینا شہباز شریف کی عوام دوستی کا ثبوت ہے ،
حکومت کسانوں اور متوسط طبقہ کیلئے سبسڈی کے ذریعہ اس بحران سے نکلنے میں مدد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پرنس ندیم ڈار نے مقامی سیاسی و سماجی راہنما و سابق کونسلر حافظ عبدالوحید بٹ کے بیٹے عبدالرحمن بٹ کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما افتخار احمد بٹ ،سمیر بٹ ،میاں شہباز احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔