نبی پاک ؐکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں:اجمل قادری
راہوالی(نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
نبی پاک ؐکی سیرت و تعلیمات تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دل و جان سے نبی پاک ؐ،اہلبیت ،صحابہ کرام سے محبت ہی کامل ایمان ہے اسکے بغیر تمام عبادات فضول ہیں ،صحابہ اکرام سے بغض رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔