وزیرآباد:ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ ، تکرار معمول
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات فوری طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 70 فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا گیا ۔
گاڑیوں میں مسافروں اورکندیکٹر وں میں زائد کرایوں پر تکرار معمول بن گئی ۔دوردراز جانیوالے مسافروں نے سفر کیلئے بسوں ، ویگنوں کوچھوڑکر ریل گاڑیوں کارخ کر لیا ۔ عوام پر بوجھ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے یہ اضافہ مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں کم کرکے کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جائے ۔