نوشہرہ ورکاں:پتنگ فروش گرفتار ، ڈور کی گوٹیں بھی برآمد

نوشہرہ ورکاں:پتنگ فروش  گرفتار ، ڈور کی گوٹیں بھی برآمد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مقامی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین نے منگوکی ورکاں میں دکاندار مدثر ورک کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اور ملزم سے 20 پتنگیں اور 5 ڈور کی گوٹیں برآمد کر لیں۔ واضح رہے کہ مقامی پولیس نے انسپکٹر ریاض گوندل کی قیادت میں کائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف پر جاری مہم کے دوران گزشتہ ہفتے پتنگ بازی پر 10 جبکہ پتنگیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں