علی پورچٹھہ:منشیات فروش گرفتار ، بڑی مقدار میں چرس برآ مد
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔
تھانہ علی پورچٹھہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتار کیا اور اس سے 1520 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ مجاہد عباس کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہیں ، منشیات فروش رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔