سمبڑیال:وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال:وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

شاہین ٹاؤن ،خیرات پورہ ،جیٹھی کے ،چاؤ کے کلاں ،سمبڑیال ،بیگو والا میں لوٹ مار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ شاہین ٹاؤن سمبڑیال کے رہائشی عبدالاحد کے گھر ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے ، 2 سونے کے لاکٹ ،محلہ خیرات پورہ میں عنصر علی کے گھر سے 50 ہزارروپے ،وائی فائی ماڈم ،موضع جیٹھی کے میں غلام شبیر کا موبائل فون ،سمبڑیال میں محمد خالق کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔ تھانہ بیگووالہ کے موضع چاؤ کے کلاں کے رہائشی فیصل اشرف کے ڈیرے سے 5 بکریاں ،2 بکرے ،اڈا بیگووالہ فیصل محمود کی دکان سے 25 ہزارروپے کی 2 سولر پلیٹیں ،موضع پکی گڑھی کے قریب 3 نامعلوم ڈاکوئو ں نے طارق محمود سے موبائل فون چھین لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں