کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ کا نعرہ ہر گاؤں میں گونجے گا:نصر گوندل

کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ کا نعرہ ہر گاؤں میں گونجے گا:نصر گوندل

خالص دودھ سے بزنس مین کا پانی مہنگا، دیہات ویران ہوئے تو شہر بھی سنسان ہونگےدودھ سمیت دیگر زرعی اجناس کی سپلائی بند کرینگے :صدر کسان اتحاد منڈی بہائوالدین

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حالات سے تنگ ہو کر سڑکوں پر نکلنے کے بعد مجبور ہو چکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پیشہ زراعت کھڈے لائن لگ چکا ہے ،دودھ سمیت زرعی اجناس کے ریٹ نہ ہونے کے برابر ہیں، گندم کی کٹائی کے سیزن میں ڈیزل اس قدر مہنگا ہو چکا ہے کہ ٹریکٹر ، پیٹر انجن اور دیگر زرعی مشینری کا پہیہ جام ہو چکا ہے ، اب کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ کا نعرہ ہر گاؤں گلی میں گونجے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤالدین نصر گوندل باکھوآنہ و دیگر مقررین نے کدھر غربی ڈیرہ لکاں میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پیشہ زراعت اس قدر مظلوم ہو چکا ہے کہ اب ہم کھیتی باڑی چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں ہمارے خالص دودھ سے بزنس مین کا پانی مہنگا فروخت ہوتا ہے ، اسمبلیوں میں بیٹھے ارکان جو زمیندار گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر دیہات ویران ہوئے تو شہر بھی سنسان ہو جائیں گے ، مظلوم کسان اپنے حق کے لیے چیخ چیخ کر انصاف کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں تک مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، اب دودھ سمیت دیگر زرعی اجناس کی سپلائی بند کریں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں