محلہ فیضان مدینہ میں ناقص سیوریج سے زندگی اجیرن

محلہ فیضان مدینہ میں ناقص سیوریج سے زندگی اجیرن

صفائی کے ناقص اور ابتر نظام پر شدید احتجاج، علاقہ مکین گھروں میں محصور

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر کے کولوروڈ پر واقع محلہ فیضان مدینہ میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے ناقص ترین انتظام نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ مذکورہ علاقہ میں جہاں گلیوں اور نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ کئے جانے سے ہمہ وقت تعفن پھوٹ رہاہے وہاں نکاسی آب کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے صفائی کے ناقص اور ابتر نظام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ فیضان مدینہ جہاں پر دعوت اسلامی کا بہت بڑا مدرسہ ہے یہاں پر فوری طور پر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا معقول انتظام کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں