فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمٰی کاردار کا دورہ ، مہم کا جائزہ

فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو  عظمٰی کاردار کا دورہ ، مہم کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمٰی کاردار نے پولیو مہم کے دوسرے روز گجرات کا فیلڈ وزٹ کیا۔

انہوں نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گجرات کا دورہ کیا جہاں جاری پولیو مہم کے انتظامات اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اربن یونین کونسل 6 میں مختلف مقامات پر موبائل ٹیموں (MMP)، گھر گھر مہم اور کلرہ ڈسپوزل سائٹ پر جاری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید اعتزاز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عثمان نعیم اور محکمہ صحت کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں