ڈپٹی کمشنر کا جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ اور اندرون شہر صفائی ستھرائی کا جائزہ
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ اور اندرون شہر اسلامیہ کالج روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے ، صفائی ستھرائی، سیوریج کی صورتحال اور فوری ڈیسلٹنگ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔