قرعہ اندازی کے ذریعے 37کاشتکاروں میں لینڈ لیولر تقسیم

قرعہ اندازی کے ذریعے 37کاشتکاروں میں لینڈ لیولر تقسیم

ٹریکٹر پر 10 لاکھ ،لیزر لینڈلیولرز پر 6 لاکھ روپے سبسڈی دی جائیگی:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈلیولرز تقسیم کیلئے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے حاجی مراد ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایم این اے شازیہ فرید،ممبر صوبائی اسمبلی رانا اختر علی خاں مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ محمد عمران ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ آفتاب احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر قدیر بیگ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوشہرو ورکاں و تحصیل کامونکے طارق محمود دوگل ،تحصیل گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد بلال اور کاشتکار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ضلع گوجرانوالہ کے مجموعی طور پر 37 خوش نصیبوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈلیولرز تقسیم کئے گئے ،تحصیل گوجرانوالہ کے 9، تحصیل کامونکے 7، نوشہرہ ورکاں 9 اور تحصیل وزیرآباد کے 12 خوش نصیبوں کے قرعہ اندازی میں نام نکلے ۔ڈپٹی کمشنر و چیئرمین کمیٹی نوید احمد نے خوش نصیب کسانوں میں قرعہ اندازی کی سلیپ تقسیم کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ، لیزر لینڈلیولرز پر فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی دی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں