حافظ آباد:ڈمپر وں میں خوفناک تصادم ،2افراد جاں بحق

حافظ آباد:ڈمپر وں میں خوفناک تصادم ،2افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے خوشاب کے اسلم اور کے پی کے فلک ناز کی لاشیں ہسپتال پہنچا دیں

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے علاقہ پیلو کے قریب دو ڈمپرز کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی ،ٹیم نے ملبے سے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سڑک کو بھی کلیئر کر دیا تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے ۔جاں بحق افراد میں خوشاب کا 35 سالہ محمد اسلم اور کے پی کے کا رہائشی 38 سالہ فلک ناز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں