گندم کٹائی شروع ،منڈیوں میں ڈھیر ،کم ریٹ پر کسان پریشان

گندم کٹائی شروع ،منڈیوں میں ڈھیر ،کم ریٹ پر کسان پریشان

بارشوں سے پیداوار کم ، خرچ پورا نہیں ہو رہا:کاشتکار،گندم ابھی پکی نہیں :آڑھتی

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی،منڈیوں میں اناج کے ڈھیر لگ گئے ،کم ریٹ ملنے پرکاشتکار وں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پونے دولاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کی گئی ہے جو پک کر تیار ہوگئی ہے ،درانتیوں سے کٹائی کے بعد ہارویسٹر مشینوں نے بھی کٹائی شروع کر دی جس پر تتلے عالی سمیت دیگر علاقوں کی چھوٹی بڑی غلہ منڈیوں میں اناج کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔منڈیوں میں گندم فی من2800سے 3200روپے میں فروخت ہونے پر کسان شدید پریشان ہو گئے ہیں۔رانا عرفان،امتیاز احمد چودھری،سابق ناظم شبیر احمد نمبردار،سابق چیئرمین چودھری عبد الغفور گجر کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث فی ایکڑ پیداوار صرف35من تک آرہی ہے جس سے خرچ بھی پورا نہیں ہو رہا،انہوں نے حکومت سے خود خریداری کرکے کاشتکاروں کو مڈل مین کے ظلم سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں آنے والی گندم ابھی ٹھیک طرح پکی نہیں بلکہ کچی ہے اس وجہ سے ریٹ کم مل رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں