اماں رشیدہ بیگم گرلز ہائیر سیکنڈری سکول انٹر کالج میں کلاسز کا اجرا
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)سماجی و کاروباری شخصیت حاجی امجد علی چودھری ماجرہ شمالی کی طرف سے تعمیر کردہ 8 کنال اراضی پر مشتمل گورنمنٹ اماں رشیدہ بیگم گرلز ہائیر سیکنڈری سکول انٹر کالج ماجرہ شمالی میں کلاسز کا اجرا کر دیاگیا۔
افتتاح حاجی امجد علی چودھری کی والدہ اماں رشیدہ بیگم نے سی ای او گجرات اختر علی خان کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی او سیکنڈری روبینہ ناصر ، ڈی ای او ایلیمنٹری چودھری محمد فاروق، چودھری محمد عالم پرنسپل مومی گل بھی موجود تھے ۔