سیالکوٹ ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے۔
چیئرمین الیکشن بورڈ محمد اکرم رضا، ممبران الیکشن بورڈ اسد رضا ملک اور عثمان رضا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق صدر ثاقب جاوید، سینئر نائب صدر عمران مشتاق کھوکھر، نائب صدر ندیم احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری رضوان اسد، جوائنٹ سیکرٹری فیصل وقاص، انفارمیشن سیکر ٹری امیر حمزہ اور فناننس سیکرٹری ریحان طارق کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا، اس موقع پرسابق صدر پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن آفتاب حسین ناگرہ، پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے موجودہ نائب صدور شکیل احمد خان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبادی ۔