حیدرآباد:گیس سلنڈر دھماکے میں معمر شخص زخمی
حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد کے علاقے گدو چوک پر واقع ایگریکلچر کمپلیکس میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں معمر شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے ریسکیو عملے نے سول اسپتال منتقل کردیا۔
ایگریکلچر کمپلیکس بلاک ایف کے ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر کا والو کھلا رہنے سے فلیٹ میں گیس جمع ہوگئی تھی، اس دوران سگریٹ جلانے سے اچانک دھماکا ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 85 سالہ محمد عارف جھلس کر زخمی ہوگیا۔