جیکب آباد :خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج،ملزم گرفتار

جیکب آباد :خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج،ملزم گرفتار

جیکب آباد (نمائندہ دنیا) جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج،ملزم گرفتار۔

جیکب آباد کے دلمراد تھانے میں پولیو ورکر آمنہ عرف ارشاد خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرکے ملزم اکبر کھوسو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ پولیس اہلکار محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیو ورکر آمنہ عرف ارشاد خاتون قصبہ سنجر حاجانی میں اکبر کھوسو کے گھر پولیو کے قطرے پلانے گئی تو 10 منٹ بعد لوٹی اور بتایا کہ ملزم اکبر کھوسو نے اسے جنسی ہراساں کیا، انکار کر ملزم نے پسٹل نکال کر دھمکیاں دیں۔ خاتون کے کے مقدمہ درج کرانے سے انکار پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں