موسم بدلتے ہی گیسٹرو ، فوڈ پوائزننگ کے مریضوں میں اضافہ

موسم بدلتے ہی گیسٹرو ، فوڈ پوائزننگ کے مریضوں میں اضافہ

شہری ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے گلے ’ناک اور الرجی جیسی بیماریوں میں مبتلا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )شہر میں گرمی کی شد ت بڑھتے ہی فوڈ پوائزننگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا ایک ہفتہ کے دوران درجنوں خواتین ’بچے اور بوڑھے گیسٹرو ’پیٹ کے امراض اور گلے ناک کے مرض کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،گیسٹر کے مریضوں بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو پیٹ ’معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار الٹیاں اور پیچش کے امراض بڑھ گئے جبکہ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے گلے ’ناک اور الرجی جیسی بیماریوں میں بھی متعدد شہری مبتلا ہوگئے ۔ طبی ماہرین کے مطابق گیسٹر سے بچنے کیلئے اچھی طرح ابال کر پانی پیاجائے ’بازار کے کھانے اور مشروبات سے مکمل بچا جائے ،سبزیاں ’گوشت پھلوں کو بہت اچھی طرح دھوکر استعمال کیاجائے زہریلی ادویات کے استعمال کئے جانے سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کاکہناتھا کہ کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھو یاجائے ہرگھرمیں گیسٹر سے بچنے کیلئے مخصوص ادویات رکھی جائیں جو رات کے وقت فوری استعمال کی جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں