کار موٹر سائیکل میں ٹکر،بچی جاں بحق ، ایک شخص زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 12سالہ بچی جاں بحق، 45سالہ شخص زخمی ہو گیا ۔
بکھری والا شہباز پورہ روڈ پر حادثے میں عذنہ فاطمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 45سالہ طالب حسین کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔