بااثر افراد نے شہری کی نکاسی آب بند کردی،کارروائی کامطالبہ

بااثر افراد نے شہری کی نکاسی  آب بند کردی،کارروائی کامطالبہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تھانہ اروپ کے علاقہ میں بااثر افراد نے شہری کی نکاسی آب بند کردی بذریعہکھال مٹی ڈال کر بند کردیا ۔

بٹرانوالی کے رہائشی عنصر نے سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ عمر آباد سیالکوٹ روڈ کے رہائشی رانا سلطان اور رانا عبد الستار وغیرہ نے غنڈہ گردی کرتے میرے گھر کا پانی بند کردیا ،نکاس آب میری ذاتی ملکیت ہے لیکن ملزموں نے قبضہ کی نیت سے ناصرف پانی بند کیا بلکہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں