گجرات:اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت درخواستوں کی آ ج آخری تاریخ

گجرات:اپنا کھیت اپنا  روزگار پروگرام کے تحت  درخواستوں کی آ ج آخری تاریخ

گجرات(سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بے زمین کسانوں اور دیہی نوجوانوں کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام جاری ہے۔

 پروگرام کے تحت کامیاب امیدواروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 3 سے 10ایکڑ سرکاری زرعی اراضی 10سالہ لیز پر فراہم کی جائے گی۔کامیاب امیدواروں کو فی ایکڑ 50 ہزار روپے ون ٹائم آبادکاری گرانٹ بھی دی جائے گی تاکہ ابتدائی زرعی اخراجات پورے کیے جا سکیں۔خواہشمند افراد کیلئے درخواست جمع کر انے کی آخری تاریخ 18 مئی ہے ۔ درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کر ائی جا سکتی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں