غیر قانونی آبپاشی پر کارروائی کا فیصلہ،سب ڈویژن ٹیمیں تشکیل
ٹیل تک پانی پہنچانے کیلئے چوری کے مرتکب افراد پرمقدمات، جرمانے کئے جائینگے
تتلے عالی(نامہ نگار)غیر قانونی آبپاشی پر کارروائی کا فیصلہ،سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ دھان کی فصل کو پانی کی ذیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث کاشتکار پیٹر انجن،ٹیوب ویل سیپٹرول،ڈیزل پر مہنگی آبپاشی کی بجائے نہروں،راجباہوں،مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز میں روکاوٹیں کھڑی کرکے ،زیر زمین پائپ بچھا کر اور موگہ جات کو توڑ کر غیر قانونی طور پر کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں۔غیر قانونی آبپاشی سے ٹیل تک پانی پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کیلئے حکومتی ہدایت پر محکمہ انہار نے دھان سیزن میں نہری پانی چوری کرکے غیرقانونی آبپاشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے سب ڈویژن کی سطح پر ایس ڈی او کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ٹیموں کے ارکان سب انجینئر،ضلع دار،پٹواری،بیلدار ودیگر عملہ اپنے علاقہ کی نہروں،راجباہوں کا دورے کرکے پانی چوری کے مرتکب افراد کیخلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج کریں گے بلکہ موقع پر بھاری جرمانہ اور جیل بھی بھجوائیں گی ۔علاوہ ازیں حکومتی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں تحصیل سطح پر بھی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اور کینال افسروں نے کام شروع کر دیا ہے ۔