ماہر ایرانتھی پریمراتنے کا ستھرا پنجاب ایجنسی کے دفتر کا دورہ
ٹیکسٹائل ویسٹ کے مؤثر انتظام، ری سائیکلنگ، ریسورس ریکوری پر تبادلہ خیال
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ٹیکسٹائل ویسٹ مینجمنٹ اور سرکلر اکانومی کے شعبے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ایرانتھی پریمراتنے نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے دفتر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد احمد اور ایم ڈی عابد حسین بھٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل صنعت سے پیدا ہونے والے ویسٹ کے مؤثر انتظام، ری سائیکلنگ، ریسورس ریکوری اور سرکلر اکانومی ماڈلز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ماہر ایرانتھی پریمراتنے نے بین الاقوامی تجربات کی روشنی میں ٹیکسٹائل ویسٹ کو معاشی وسائل میں تبدیل کرنے اور ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔بعد ازاں انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔