عدالت سے معذرت پراے سی تحصیلدار کی تنخواہیں بحال کرنیکاحکم
کامونکے (نامہ نگار )عدالتی احکامات کی پابندی کی یقین دہانی کروانے پر سول جج نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی تنخواہیں بحال کرنے کاحکم جاری کردیا۔
عدالت نے اے سی زرغونہ خالد سعید اور تحصیلدار انیس کو اراضی کیس میں پیش ہوکرمعذرت کرنے پر ان کی تنخواہیں بحال کردیں۔ ، پیش نہ ہونے پر سول جج عمران طارق نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو دونوں کی تنخواہیں بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا تھا۔ گزشتہ روز تحصیلدار کی جانب سے عدالت پیش ہوکر معذرت اور آئندہ احکامات کی پابندی کی یقین دہانی کروانے پر تنخواہیں بحال کرنے کے آرڈر جاری کردیئے ۔