محرم پر تحصیل کامونکے میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل
کامونکے (نامہ نگار )وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت محرم کے پیش نظر تحصیل کامونکے میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے انتظامات یقینی بنائے گئے ۔شہریوں نے صفائی انتظامات کو سراہا۔