آلودگی پرقابوکیلئے گوجرانوالہ میں اینٹی سموگ گن فراہم
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ کو جدید اینٹی سموگ گن فراہم کر دی جسے آج سے شہر کے مختلف آلودہ علاقوں میں استعمال کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اینٹی سموگ گن فضا میں موجود گردوغبار، آلودہ ذرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اسے ان مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا جہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے۔ صنعتی سرگرمیوں پر آلودگی پیدا ہوتی ہے یا سموگ کی شدت سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔