مولانا پیر داؤد رضوی آج ماہ محرم پر خطبہ جمعہ دینگے

مولانا پیر داؤد رضوی آج  ماہ محرم پر خطبہ جمعہ دینگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضا ئے مصطفیٰ مولانا پیر داؤد رضوی وفاقی دارالحکومت کے تبلیغی و اصلاحی دورہ کے بعد واپس آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ پہنچ گئے ۔

مولانا پیر داؤد رضوی نے راولپنڈی ، اسلام آباد اور مری میں محافلِ پاک سے خطاب کرتے کہا ہمیں غیروں کی نکالی سے بچنا چاہیے ۔اسوئہ حسنہ پر عمل کر کے ہی ہم دین و دنیا میں حقیقی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کئی مزارات پر حاضری بھی دی۔دریں اثنا مولانا پیر داؤد رضوی آج حسب معمول جامع مسجد زینت المساجد دارالسلام میں ماہ محرم اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر خطبہ جمعۃ المبارک دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں