انکوائری ‘الزامات ثابت ‘پرنسل سجیلا رحمن کو ہٹانے کی سفارش

انکوائری ‘الزامات ثابت ‘پرنسل سجیلا رحمن کو ہٹانے کی سفارش

8روزبعدبھی رپورٹ بھجوائی نہ پرنسپل کیخلاف کارروائی کی :ڈائریکٹر کالجز پرالزام

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گرلز گریجوایٹ کالج برائے لدھیوالہ کی پرنسپل کیخلاف انکورائر رپورٹ جاری، والدین نے طالبات کی تذلیل، زائد فیس وصولی ،ناجائز جرمانوں ،درختوں کی چوری کٹائی ودیگر الزامات لگائے تھے‘جس پر ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ نے گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے پروفیسر ڈاکٹر ضیا اﷲ کھوکھر اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج قلعہ دیدار سنگھ فرحانہ فہیم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا۔ انکوائری ٹیم نے 6جون کو شکایات کنندگان عامر شہزاد ،اعجاز میراں ،غلام رسول کے بیانات قلمبند کیے اور ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ شکایات کنندگان کے تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں لہٰذا پرنسپل سجیلا رحمن کوعہدے سے ہٹایا جائے اورگریجوایٹ کالج لدھیوالہ کے تمام اکائونٹس ،فنڈ زکا آڈٹ کروایا جائے ۔ دوسری جانب شکایات کنندگان نے ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ پر الزام عائد کرتے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے 11جون کو رپورٹ ڈائریکٹر کالج کو جمع کروا دی تھی 8روز گزر نے کے باوجود انہوں نے بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹ کو نہ تو وزیر اعلیٰ شکایت سیل بھیجا اور نہ ہی پرنسپل کیخلاف کوئی محکمانہ کارروائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں