نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
تعلیمی‘ ہم نصابی‘سپورٹس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پر طلبہ کو انعامات تقسیم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول وزیرآباد برانچ میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد ۔ ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد ابرار باگڑی سمیت طلبہ، اساتذہ، والدین اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ تعلیمی، ہم نصابی اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ ساجد ابرار نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور نظم و ضبط ہی کامیابی کی کنجی ہیں، علم کی شمع روشن رہنے سے معاشرے کی تاریکیوں اور جہالت کا خاتمہ ہوتا ہے ، علم ایسی چیز ہے جو انسان کو مہذب بناتا ہے اسے اچھے اور برے میں فرق سیکھاتاہے ٹیکنالوجی کے دور میں جدید دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے آج کے اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو نئی نسل کو بہترین تعلیم وتربیت کی فراہمی سے ہر میدان میں دنیا سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار کررہے ہیں۔