محرم جلوسوں کے روٹس ہر لحاظ سے کلیئر ہونے چاہئیں:منشا اﷲ

محرم جلوسوں کے روٹس ہر لحاظ سے کلیئر ہونے چاہئیں:منشا اﷲ

ڈسکہ میں 29کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی:بریفنگ‘ امن کمیٹیوں سے بھی ملاقات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ محرم کے جلوسوں کے روٹس ہر لحاظ سے کلیئر ہوں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ٹھنڈے پانی کی سبیلیں ضروری ہیں اور انتظامیہ کا اہلکار ہر سبیل پر موجود ہوں۔ایمبولینس ہر مرکزی جلوس کے ساتھ ہو گی، بہترین سکیورٹی کا انتظامات ہوں جلوسوں کے روٹس پر کوئی گٹر کھلا نہ ہو اور گٹروں کے ڈھکنوں کے نیچے بھی سیفٹی نیٹ لگائیں تمام جلوس عزت و احترام کے ساتھ وقت پر نکلیں اور اختتام پذیر ہوں ۔ڈسکہ میں 29 کیمروں سے آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی، سٹیڈیم میں کنٹرول روم فعال ہے ۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر نے ڈسکہ اور سمبڑیال میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے تحصیل امن کمیٹیوں سے بھی ملاقات کی۔ڈسکہ میں رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نوشین افتخار، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور رہنما مسلم لیگ (ن) جمیل اشرف بھی ہمراہ تھے ۔سمبڑیال میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر نے بریفنگ دیتے کہا کہ شہر میں دو مرکزی جلوس 7اور 10محرم کو نکالے جائینگے سبیلوں میں ٹھنڈے پانی اور شربت کے علاوہ او آر ایس بھی فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں