محرم مسلمانوں کو ایمان کی تجدید کا درس دیتا :مقررین

 محرم مسلمانوں کو ایمان کی تجدید کا درس دیتا :مقررین

علامہ سبطین حسین سبزواری، نصیر الدین ودیگرکامجالس عزا سے خطاب

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماہ محرم الحرام مسلمانوں میں ایمان کی تجدید کا درس دیتا ہے ، اس سے یہ بھی پیغام ملتاہے کہ باطل اور یزدیدی قوتوں کے سامنے سرجھکانا نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کیلئے جان کی بھی پرواہ نہیں کرنی آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی کربلا کے میدان میں نواسہ رسول ؐ کی قربانی کی وجہ سے ہے ۔ان خیالات کا اظہارعلامہ سبطین حسین سبزواری، علامہ سید نصیر الدین،علامہ علی رضا جلوی، ذاکر رضوان ناصر نے دو محرم کے سلسلہ میں امام بارگاہ ممتاز المدارس، امام بارگاہ قاضی غالب شاہ،امام بارگاہ قصر بتول صلے شاہ میں مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرظل حسنین جعفری،قاضی اختیار قریشی،ظفر الحسنین جعفری،علی رضا جعفری،انیس جعفری، تصور حسین ،تجمل نثار،قاضی اعزاز،قاضی سیادت ،علی عباس ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امام حسین ؓکی قربانی حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے حق کی سربلندی کیلئے امت کو اتحاد کا دامن پکڑ کر فرقہ واریت کا خاتمہ کرکے باہمی یگانگت کا کردار اداکیا جائے باہمی رواداری اور عزت واحترام سے ہی معاشرہ میں مذہبی رواداری پروان چڑھتی ہے رواداری سے ہی ملک وقوم میں امن قائم ہوسکتا جس کیلئے ہمیں ہر مقام پر کوشاں رہنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں