اہلبیت سے محبت ایمان کی اساس :علامہ عاطف رضوی
امام حسین ؓ کی عظیم قربانی انسانیت کو حق کیلئے ڈٹ جانے درس دیتی رہے گی
راہوالی( نمائندہ دنیا )اہلبیت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کی اساس ہے اسکے بغیر ایمان نامکمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عاطف اکرم رضوی نے زیر سرپرستی علامہ امجد رضا طاہری مرکزی جامع مسجد مدنی محلہ چراغ پورہ میں منعقدہ دس روزہ محافل ذکر اہلبیت رسول ؐسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں میدان کربلا کی یاد دلاتا ہے جہاں سیدنا حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں نے ظلم و جبر اور باطل کے سامنے سر جھکانے کی بجائے حق و صداقت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کو یہ درس دیتی رہے گی کہ حق کے لیے ڈٹ جانا اور ظلم کے سامنے نہ جھکنا ہی حقیقی کامیابی ہے ۔علامہ قاری عمیر قادری ،حافظ اشرف رضوی و دیگرعلما نے بھی خطاب کیا۔