ڈسکہ :ڈاکٹر کے بیڈ روم سے 2 لڑکیوں نے زیورات اور رقم چرالی

ڈسکہ :ڈاکٹر کے بیڈ روم سے  2 لڑکیوں نے زیورات اور رقم چرالی

ڈسکہ ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )وارداتوں میں طلائی زیورات، موٹر سائیکل ودیگر سامان چوری ہو گیا ۔

سٹی ہاؤسنگ سکیم میں دونامعلوم لڑکیوں نے ڈاکٹر ارشد حمید کے بیڈ روم میں گھس کر الماری سے 11طلائی چوڑیاں، 12طلائی بریسلٹ، طلائی لاکٹ، طلائی ٹاپس اور 25 ہزار روپے چوری کر لئے ، ڈاک والا سٹاپ کے قریب ریحان کی گلی میں کھڑی موٹر سائیکل چوری جبکہ سوہاوہ کے عاصم علی کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد موٹر بجلی، فرشی پنکھااور تار بجلی چوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں