گجرات :ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن ‘ایم ڈی واسا کا دورہ
گجرات :ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن ‘ایم ڈی واسا کا دورہ اربن فلڈنگ سے بچائو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے :کاشان حفیظ بٹ
گجرات(سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار )منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے مون سون سیزن کے پیش نظر کالرہ، بولے اور رتی ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام، پمپنگ مشینری کی کارکردگی، آپریشنل استعداد اور جاری اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالواہاب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈڈی زین العابدین ،ایس ڈی او سمیت واسا عملہ بھی موجود تھا ،ایم ڈی واسا کو ایس ڈی او محمد امجد نے ڈسپوزل سٹیشنز پر نصب پمپنگ یونٹس، الیکٹریکل سسٹمز، بیک اپ انتظامات اور پانی کے اخراج کی مجموعی استعداد پر بریفنگ دی، منیجنگ ڈائریکٹر نے ہدایت کی کہ تمام اپ گریڈیشن کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید اور مو ثر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا گجرات کا بنیادی مقصد شہریوں کو بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ اور سیوریج مسائل سے محفوظ رکھنا ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ایم ڈی واسا گجرات کا کہنا تھا گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال اور ڈسپوزل سٹیشنز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے بعض مقامات پر فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔