خاوند کے سامنے خاتون سے زیادتی کاملزم پکڑا نہ جا سکا

  خاوند کے سامنے خاتون سے زیادتی کاملزم پکڑا نہ جا سکا

3ملزم مقابلوں میں مارے گئے ،سی سی ڈی اکرام مانگٹ تک نہ پہنچ سکی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نما ئندہ دنیا )حافظ آباد کے علاقہ مانگٹ اونچا میں خاوند کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم اکرام مانگٹ کو سی سی ڈی پولیس ایک سال گزرنے کے باوجود گرفتارنہ کرسکی۔مذکورہ کیس کے 3ملزموں کومبینہ پولیس مقابلوں میں پار کردیا گیا تھا لیکن مرکزی ملزم اکرام مانگٹ مبینہ طور پر لیگی رہنماؤں کی آشیر باد کے باعث آج تک گرفتارنہ کیا جاسکا جس سے ضلع بھرمیں سی سی ڈی پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قریباً ایک سال قبل مسلح افراد نے (گ ش )کو اسکے خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران ملزموں نے میاں بیوی سے کیمر ے کے سامنے مباشرت کا عمل بھی کر ایا جس پر پولیس تھانہ کسوکی نے اکرام مانگٹ، لئیق ، خاور،چاند وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اس کیس کے تین ملزموں کو مبینہ پولیس مقابلوں میں پار کردیا گیا جبکہ مرکزی ملزم اکرام مانگٹ روپوش ہوگیا جسے سی سی ڈی پولیس ایک سال گزرنے کے باوجود آج تک گرفتارنہ کرسکی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں