گرین بسوں سے سفر آسان ،آلودگی کم ہو گی :مشاہد رضا

گرین بسوں سے سفر آسان ،آلودگی کم ہو گی :مشاہد رضا

ضلع منڈی بہاؤالدین کیلئے 20بسوں کا تحفہ وزیر اعلیٰ کا عوام دوستی کا ثبوت

پھالیہ (نامہ نگار )ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) منڈی بہاؤالدین مشاہد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع منڈی بہاؤالدین کے عوام کو 20جدید گرین الیکٹرک بسوں کا تحفہ دے کر عوام دوستی اور ضلع سے والہانہ محبت کا عملی ثبوت دیا ،یہ منصوبہ شہریوں کو محفوظ، آرام دہ، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے ۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی جیسے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں، جن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ مشاہد رضا نے کہا کہ گرین الیکٹرک بس سروس نہ صرف شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ایندھن کی بچت اور جدید سفری نظام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں