زیادتی کیسز میں بیانات سے منحرف خواتین پر مقدمات

زیادتی کیسز میں بیانات سے منحرف خواتین پر مقدمات

ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں کے احکامات پر پو لیس نے کا رروائی شروع کر دی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ملزموں کے حق میں بیان دے کر انہیں بری کرانے والے مدعی اور متاثرہ خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ (ا)نے وقاص اور یاسر کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ نمبر 1364/25دفعہ 375درج کر ایا تھا تاہم بعد ازاں عدالت میں پہلے بیان سے انحراف کرتے ہوئے ملزموں کے حق میں بیان دیدیا جس کے نتیجے میں دونوں ملزم بری ہو گئے اسی طرح اعظم نے ملزم قیصر عمران کیخلاف (ل)سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 1160/25دفعہ 376درج کر ایا تھا مگر بعد ازاں مدعی اور متاثرہ خاتون نے بھی عدالت میں ملزم کے حق میں بیان دے دیا جس پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ ورکاں کے احکامات پر سب انسپکٹر نوید حسین نے دونوں مقدمات میں مدعیان اور متاثرہ خواتین کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں