پھالیہ:ایل پی جی مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

پھالیہ:ایل پی جی مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

صارفین سے من مانی رقم وصول کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے

پھالیہ (نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے مہنگائی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھریلو ایل پی جی سلنڈر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ واضح انتباہ کیا گیا کہ ناجائز منافع خوری خودساختہ مہنگائی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر گیس سلنڈر فروخت کریں نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کے ساتھ بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سعید احمد نے گھریلو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اس دوران سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور صارفین سے من مانی رقم وصول کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ انہیں آئندہ سختی سے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں