ای خدمت مرکز سیالکوٹ سے تمام تحصیلوں کے ڈومیسائل کا اجرا

ای خدمت مرکز سیالکوٹ سے  تمام تحصیلوں کے ڈومیسائل کا اجرا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر ای خدمت مرکز(پیرس روڈ سیالکوٹ) سے سیالکوٹ تحصیل سمیٹ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کے باسی اپنا ڈومیسائل بنوا سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ ضلع کے تمام باسیوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی کے ویڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔اب ای خدمت مرکز سیالکوٹ سے تمام تحصیلوں کے ڈومیسائل جاری کئے جاسکیں گے وہ تمام شہری جو کسی بھی وجہ سے متعلقہ تحصیل آفس نہیں جا سکتے ، وہ ای خدمت مرکز سیالکوٹ میں ڈومیسائل کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں