امام زین العابدین سے سادات کرام کی نسل پاک چلی :پیر دائود رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام زین العابدین علی بن حسین خاندان نبوت کے وہ باکمال فرد ہیں۔
جن سے سادات کرام کی نسل پاک چلی ،آپ کے وجہ منیر کی بدولت ہدایت کے انوار پھیلے اور ظلمتیں کافور ہوئیں،آپ نے اتنی عبادت کی کہ مشہور ہی زین العابدین کے نام سے ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین شریعت و طریقت کے امام ہیں،زمانہ کے تمام متقی آپ کے متبع و پیروکار ہیں ۔صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے مزید کہا کہ حضرت زین العابدین ؓکے فرمودات و تعلیمات پر عمل کر کے ہم امن و سکون،سلامتی اور دین دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔