جامکے چٹھہ :نکاسی نہ ہونے سے بارشی پانی گلیوں میں جمع

جامکے چٹھہ :نکاسی نہ ہونے سے بارشی پانی گلیوں میں جمع

شہریوں کا نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے ،نالوں کی صفائی کرانے کا مطالبہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )بارش کے با عث جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث متعدد گلیاں اور سڑکیں بارشی پانی میں ڈوب گئیں جس سے پورا علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا۔ گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں خصوصاً نمازیوں ،طلبہ، بزرگوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بارش ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی پانی نہ نکل سکا جس کے باعث آمدورفت متاثر رہی اور موٹر سائیکل سواروں کو پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ لاحق رہا۔ جمع شدہ پانی سے تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے مختلف بیماریوں کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔شہریوں نے بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے ، نالوں کی صفائی کرائی جائے اور مستقل بنیادوں پر ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...